روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے پیغمبر اعظم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم شہادت کے موقع پر تین روزہ سالانہ مجالس عزا؍ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ مجالس عزاء روضہ مبارک کے تشریفات ہال میں منعقد کی جا رہی ہیں جس میں روضہ مبارک کے سینئر آفیشلز،خدام اور زائرین شرکت کر رہے ہیں۔
شعبةُ الخطابة الحسينيّة کے سربراہ شيخ عبد الصاحب الطائي نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ ہم ہر سال مشروع أمّ البنين(عليها السلام) التبليغيّ کے ضمن میں اہل بیت اور ائمہ کرام علیہم السلام کے جشن ولادت اور ایام شہادت کے احیاء کے لئے محافل اور مجالس کا انعقاد کرتے ہیں۔ پیغمبر اعظم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم شہادت کی یاد منعقد کی جانے والی یہ سالانہ مجالس عزاء بھی اسی منصوبے کا حصہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان سالانہ مجالس کا پہلا سیشن نماز ظہرین جبکہ ایوننگ سیشن نماز مغربین کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے، جن سے معروف خطباء خطاب کر رہے ہیں۔











