رسول اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے یوم وفات (28 صفر) پر مومنین اس دن کے احیاء اور رسول خدا(ص) کے چچازاد بھائی حضرت علی ابن ابی طالب(ع) کو اس سانحہ کا پرسہ پیش کرنے کے لیے نجف اشرف آ رہے ہیں، اس المناک سانحہ کی یاد منانے اور حضرت علی(ع) کو ان کے چچازاد بھائی کی وفات کا پرسہ پیش کرنے کے لیے آنے والوں میں سے ایک بڑی تعداد اپنے اپنے علاقوں سے پیدل نجف اشرف کی طرف آ رہی ہے نجف اشرف کی طرف آنے والے تقریبا تمام راستوں پر پیدل آنے والے زائرین نظر آ رہے ہیں پیدل آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے اہل نجف اور دوسرے علاقوں کے مومنین نے بڑے پیمانے پر انتظامات کر رکھے ہیں ہر جگہ مواکب لگے ہوئے ہیں اور حسینیات (امام بارگاہوں) میں زائرین کی رہائش، کھانے پینے اور دیگر سروسز کا انتظام کیا گیا ہے۔
(28 صفر) کی زیارت کے لئے نجف پیدل آنے والے ایک زائر حاج علی عبدالحسین نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر المثنی گورنریٹ سے پیدل کربلا آیا اور پھر امام علی (علیہ السلام) کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رحلت پر پرسہ پیش کرنے کے لئے کربلا سے پیدل نجف الاشرف جا رہا ہوں۔ مجھے اس بات کی پرواہ نہیں ہے کہ میں کتنے دن سڑک پر گزارتا ہوں، لیکن میرے کئے سب سے اہم اہلیبت علیہم السلام سے اپنی وفاداری کی تجدید کرنا ہے۔"
اسی موقع پر موكب مالك الأشتر کے ایک خادم علی کریم الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا، "ہم صفر الخیر کے مہینے کی 24 تاریخ سے 828 کالم کے بالمقابل (کربلا/نجف) پر اپنے خدماتی موکب کے ذریعے زائرین امام علی علیہ السلام کو خدمات فراہم کرنے کا آغاز کرتے ہیں ، جن کا سلسلہ 28 صفر الخیرتک جاری رہتا ہے۔ ہم اپنے موکب کے ذریعے زائرین کرام کو ہر ممکن خدمت فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
کریم بتاتے ہیں، "ہم سارا سال پیسے اکٹھے کرتے ہیں اور اپنے مہمانوں کو عزت دینے کے لیے اس موقع کی تیاری کرتے ہیں، کیونکہ ہم انہیں دن میں تین وقت کا کھانا فراہم کرتے ہیں، اس کے علاوہ مٹھائیاں اور مختلف قسم کے پھل، جوسز اور ٹھنڈا پانی پیش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہزائرین کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے بھی موکب میں ایک میڈیکل یونٹ موجود ہے۔"



















