روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی نئی ضریح مبارک شام بھیجنے کے لئے نجف اشرف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منتقل

آج بروز بدھ (28 ستمبر 2022) کو روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی نئی ضریح مبارک کو شام بھیجنے کے لئے نجف اشرف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے منتقل کر دیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا اعلی سطحی وفد آج فجر کے وقت کربلا مقدسہ سے روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی نئی ضریح مبارک کو لیکر نجف اشرف کے لئے ک روانہ ہوا۔

ضریح مبارک کی منتقلی کے عمل کی نگرانی کرنے والے العباس فائٹنگ سکواڈ کے کمانڈر شیخ میثم الزیدی نے کل بروز منگل ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے مقدس روضے کی نئی ضریح مبارک کی شام منتقلی کا عمل عراقی فضائیہ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور شام پہنچنے پر ضریح مبارک کو وہاں موجود روضہ مبارک کے شعبہ ضریح سازی و ابواب کے تکنیکی کیڈرز کے حوالے کر دیا جائے گا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: