کمیونیکیشن ڈویژن سے منسلک کیمرہ یونٹ چوبیس گھنٹے کام کرتے ہوئے خدمات فراہم کرتا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں آپٹیکل فائبر سے منسلک 800 ڈیجیٹل کیمروں پر مشتمل نگرانی کا جدید ترین نظام موجود ہے۔ یہ کیمرے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ساٹھ سے زائد سائٹس کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں نصب کئے گئے ہیں اور کمیونیکیشن ڈویژن میں باقاعدہ ایک کیمرہ یونٹ قائم کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کرتے ہوئے خدمات فراہم کرتا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےکمیونیکیشن ڈویژن کے انچارج انجینئر فراس عباس حمزہ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "یہ یونٹ ان کیمروں کو مانیٹر کرتی ہیں۔ یہ تمام کیمرے سنٹرل کنٹرول روم سےمنسلک ہیں اور سنٹرل کنٹرول روم میں کمپیوٹرز اور سکرینز کے ذریعے ہر طرح کی نقل و حرکت کی نگرانی کی جاتی ہے۔ یہ یونٹ روضہ مبارک کے دوسرے شعبہ جات کے لئے بھی معاون اورمفید ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "روضہ مبارک ملک ان بڑے اداروں میں سے ایک ہے جو انفرادی طور پر توسیع اور ترقی کرتا ہے، اور اس توسیع و ترقی میں کمیونیکیشن ڈویژن کا اہم کردار رہا ہے۔ "

انہوں نے کہا "ڈویژن کمپیوٹر یا کیمروں سے متعلق سائنسی اور تکنیکی نمائشوں میں شرکت کے علاوہ عراق کے اندر اور باہر اس سلسلے میں خصوصی کورسز میں بھئ حصہ لیتا ہے۔"

کیمرہ یونٹ کے عملے کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے انہوں نے وضاحت کی کہ، " زیارت اربعین کے دوران گمشدہ افراد کی رہنمائی اور تلاش میں اس یونٹ نے دن رات خدمات فرہم کرتے ہوئے ہزاروں کیسز نمٹائے تھے۔ اس کے علاوہ نگرانی کے اس جدید ترین نظام کی بدولت چوری اور اسی طرح کے دیگر واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ نگرانی کا یہ نظام روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور پولیس ڈائریکٹریٹ آف کربلا کی مدد اور تعاون کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ نگرانی کے اس جدید ترین نظام کے ذریعے اب تک مشکوک افراد کے علاوہ بہت سے مجرموں کو بھی پولیس کی تحویل میں دیا جاچکا ہے اور یہ تمام کام نگرانی پر مامور سٹاف کی دن رات کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: