روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایک وفد نے بصرہ میں مابین الحرمین ڈویژن سے منسلک رضاکار "زین العابدین صباح" کے اہل خانہ کو ان کی اچانک وفات پر تعزیت پیش کی۔ مرحوم زین العابدین صباح زیارت اربعین کے دوران حسینی خدمت انجام دیتے ہوئے انتقال کر گئے تھے۔
مابین الحرمین ڈویژن کے نائب سربراہ سید احمد شاکر نے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی ہدایت پر ہم بصرہ گورنریٹ سے تعلق رکھنے والے رضاکار "زین العابدین صباح" کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے آئے ہیں ، جو ایام اربعین کے دوران سید شہداء اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کے اربعینی زائرین کو خدمت فراہم کرتے ہوئے اپنی خرابی صحت کے نتیجے میں انتقال کر گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وفد نے اس مشکل وقت میں مرحوم کے خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں اخلاقی اور مالی امداد بھی فراہم کی اور شھید کے اہل خانہ کو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا علم مبارک بھی پیش کیا۔












