وویمن قرآن انسٹیٹوٹ کی جانب سے قرآن کورسز کے اختتام پر ایک سو طالبات کے لئے گریجویشن تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ وویمن قرآن انسٹیٹوٹ کی جانب سے تلاوت اور تجوید کے احکام پر مبنی خصوصی کورسز کے اختتام پر ایک سو طالبات کے لئے گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔


قرآن مرکز برائے خواتین کی سربراہ منار الجبوری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ ان کورسز کا مقصد خواتین میں قرآن کی ثقافت کو ہر ممکن حد تک پھیلانا ہے۔ وویمن قرآن انسٹیٹوٹ اور اس سے منسلک کچھ مراکز نے مختلف عمر کی خواتین کے لئے تلاوت اور تجوید کے اصولوں پر مبنی سات خصوصی کورسزکا انعقاد کیا تھا اور سو سے زائد طابات نے ان قرآن کورسز سے استفادہ کرتے ہوئے انھیں کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ اس کورس کی تمام طالبات نے قرآن مرکزکی قائم کردہ قرآنی کمیٹی کے زیر اہتمام آخری امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے اور یہ کامیابی انھیں حفظ قرآن کورسز میں داخلہ لینے کے اہل بناتی ہے۔ "

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا، اور اس کے بعد مختلف قرآنی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا گیا اور تقریب کے اختتام پر طالبات میں گریجویشن سرٹیفکیٹ اور تحائف تقسیم کئے گئے۔ تقریب کا اختتام دعائے فرج کی تلاوت سے ہوا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن مرکز برائے خواتین معاشرے خصوصا خواتین میں دینی و قرآنی علوم اور تعلیمات کے فروغ کے لئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے
حصول کے لئے قرآن مرکز برائے خواتین ہر سال متعدد قرآنی پروگراموں اور سرگرمیوں کا اہتمام کرتا ہے ، جس میں مختلف قرآنی کورسز بھی شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: