روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی الکفیل یونیورسٹی نے وزارت برائے اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق سے باضابطہ منظوری حاصل کرنے کے بعد میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
وزارت نے میڈیکل کالج کھولنے کے لیے جو شرائط لازمی قرار دی تھیں ان کو پورا کرنے کے بعد یونیورسٹی کو منظوری دی گئی ہے کہ جن میں بین الاقوامی معیار کے مطابق عمارت کی تعمیر اور اس میں تعلیمی آلات، مشینری، لیبارٹری، اور جدید ترین ٹیکنالوجیز وغیرہ شامل ہیں۔
شرائط کے مطابق کالج نے ایک تعلیمی ہسپتال بھی قائم کیا ہے کہ جہاں علاج اور تعلیم کے لیے تمام تر وسائل مہیا کیے گئے ہیں



