لکفیل یونیورسٹی کی جانب سے(اليوم المفتوح) کے موقع پر بہترین طلباء کو اعزاز سے نوازا گیا۔

الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے(اليوم المفتوح) کے موقع پر یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیز اور اسپیشلائزیشنز کے بہترین طلباء کو اعزاز سے نوازا گیا۔

یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نورس شهيد الدهان نے الکفیل یونیورسٹی سے بات کرتے ہوئے کہا، "ہم نے آج اپنے بہترین طلباء کو اعزازت سے نوازا ہے کیونکہ اس تقریب اور اعزاز کے کئی فوائد اور اخلاقی محرکات ہیں جو بہترین درجات حاصل کرنے، کارکردگی اور تعلیمی سطح کو بڑھانے، اور ایک باشعور نسل جو پیشہ کے اصولوں اور سائنسی تخصص پر یقین رکھتی ہے اور مستند انسانی اقدار رکھتی ہے، کو تیار کرنے میں معاون ہیں۔"

اس موقع پر کالج آف ڈینٹسٹری کے پرنسپل ڈاکٹر کریم الغانم نے کہا، "الکفیل یونیورسٹی کے کالجوں کے ہر مرحلے میں سرفہرست تین طالب علموں کو اعزاز سے نوازنا اور طلباء کی کاوشوں کو سراہنا، ان کے حوصلے بلند کرتا ہے اور انھیں مزید آگے بڑھنے میں ضروری نفسیاتی مدد فراہم کرتا ہے.

جہاں تک نجف میں ڈینٹل سنڈیکیٹ کے سربراہ ڈاکٹر سلام الاعرجي کا تعلق ہے، انہوں نے کہا، "الکفیل یونیورسٹی میں اعلیٰ طلباء کے اعزاز میں تقریب کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کام کریں اور بہترین سائنسی سطحوں کو حاصل کرنے کے لیے کوشش کریں، اور اس اعزاز میں ممتاز طلباء کے اہل خانہ کی موجودگی کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: