روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر و ثقافت سیکشن نے عراقی دار المخطوطات میں موجود تمام مخطوطات کی ایک مکمل اور مربوط فہرست سازی کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔
فکر و ثقافت سیکشن میں قائم مخطوطات کی تصویر کشی اور فہرست سازی کے مرکز کے انچارج صلاح السراج نے بتایا ہے کہ عراقی دار المخطوطات کے ڈائریکٹر کے ساتھ ہونے والی میٹنگز میں جو لائحہ عمل طے پایا تھا اس کے مطابق سب سے پہلی تمام قلمی نسخوں کی ایک اجمالی اور مختصر فہرست تیار کی جائے گی اور پھر مختلف علوم اور زبانوں میں یہاں موجود (47000) کی مخطوطات کی تفصیلی فہرست سازی کا عمل شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے مرکز اور دار مخطوطات کے عملے پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے کہ جس نے اس منصوبے کے پہلے مرحلے پر کام شروع کر دیا ہے۔ روضہ مبارک اور دار مخطوطات کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق ہمارا مرکز مکمل فہرست تیار کرنے کے بعد اس کی برقی اور ورقی کاپیاں تیار کرے گا۔
