الکفیل ہسپتال میں ایک 87 سالہ بزرگ مریض کے کولہے کی ہڈی اور دیگر اعضاء میں متعدد فریکچرز کو فکس کرنے کے لئے کامیاب آپریشن

کربلا کے الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے ایک 87 سالہ بزرگ مریض کے کولہے کی ہڈی اور دیگر اعضاء میں متعدد فریکچرز کو فکس کرنے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔

ہسپتال میں آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر مصطفیٰ ولید نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے بتایا، "ہم نے حال ہی میں ایک 87 سالہ مریض کے کولہے کی ہڈی میں فریکچر فکسیشن کا ایک پیچیدہ آپریشن کیا اس کے علاوہ ایک ٹانگ، بائیں اور دائیں بازو کی ہڈیوں میں دیگر فریکچر فریکچرز کو بھی کامیابی سے فکس کیا ہے۔"

ڈاکٹر ولید نے مزید کہا کہ "الکفیل ہسپتال میں بہت سے ممتاز آپریشن کیے گئے، جن میں پیچیدہ فریکچر فکسیشن اور جوائنٹ ریپلیسمنٹ آپریشنز شامل ہیں، جن میں اعلیٰ کامیابی کی شرح جدید طبی ٹیکنالوجیز اور بین الاقوامی معیار کے جدید آپریٹنگ تھیٹرز کی موجودگی کی بدولت ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: