عراق کے وزیر زراعت سيد عباس جبر العلياوي نے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے زرعی منصوبوں اور اس شعبے کی ترقی کے لئے روضہ مبارک کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے قومی معیشت کو سہارا دینے میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔
وزیر زراعت سيد عباس جبر العلياوي نےان خیالات کا اظہار بروز جمعرات روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متعدد زرعی منصوبوں کے دورے کے دوران کیا۔ اس دورے کے دوران کربلا کے گورنر کے سید ناصف جاسم الخطابی اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متعدد ہائر آفیشلز اور زرعی شعبے کے نگران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دورے کے دوران ، انھیں ان پروجیکٹس کی تفصیلات اور اس میں پیدا ہونے والی اہم ترین مصنوعات ، نیز زراعت میں استعمال ہونے والی نئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کے معیار اور پیداوار پر ان کے مثبت اثرات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر زراعت نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے منصوبے بہت خاص منصوبے ہیں اور ہم کربلا میں ان منصوبوں پر حرم مقدس مزار کے سٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ منصوبے یہ کامیاب تجربات کی نمائندگی کرتے ہیں اور دنیا بھر میں وطن عزیزکی مثبت عکاسی کرتے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا،"یہ پروجیکٹس عراقی معیشت کو سہارا دینے اور ملازمتیں فراہم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور مقامی سطح پر درآمدی بوجھ کو کم کرتے ہوئے مقامی سطح پربہت سی بنیادی مصنوعات فراہم کرتے ہیں۔"
انہوں نے کہا،" دنیا آج جنگوں، سیاسی مسائل اور دیگر بڑے چیلنجز کا مشاہدہ کر رہی ہے، اور اس نازک وقت میں یہ منصوبے ملک میں فوڈ سکیورٹی کے لئے بہت اہم ہیں۔"
وزیر زراعت نے ملک میں زرعی حقیقت کو بہتر بنانے کے لیے حرم مطہر کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا اظہار کیا اور ان منصوبوں کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سینیئر آفیشلز اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔











