روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن کمپلیکس کی العمید یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے بک فیئر میں بھرپور شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا قرآن کمپلیکس العمید یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے بک فیئر میں بھرپور شرکت کر رہا ہے۔

قرآن کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف اشرف کے وفد نے العمید یونیورسٹی کے پانچویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔

اس کتابی نمائش میں قرآن کمپلیکس کا پویلین تحقیقی اورعلمی موضوعات پر مشتمل اپنی مطبوعات نمائش کے لئے پیش کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ کے قرآنی منصوبوں اور پروگراموں کو متعارف کرانے کے لئے بروشرز بھی نمائش میں رکھے گئے ہیں۔
اس نمائش میں شرکت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکری و ثقافتی منصوبوں میں شامل ہے جن کا مقصد کتاب اور مطالعہ کی عادت کو فروغ دینا اور ایسی نمائشوں کے ذریعے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اہم فکری اور ثقافتی مصنوعات کو متعارف کروانا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: