روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے مابین الحرمین ڈویژن نے کربلا قدیمہ کی کچھ گلیوں کی بحالی اور تزئین کا کام شروع کر دیا ہے۔
مابین الحرمین ڈویژن کے سیداحمد شاکر ہاشم نے الکفیل نیوز سنٹر کو بتایا، " روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی ہدایت پرمقامات مقدسہ کے آس پاس کی گلیوں خاص طور پر باب الخان کے علاقے کی بحالی اور تزئین کا کام شروع کر دیا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "آج صبح اس کام کا آغاز امام حسن علیہ السلام سٹریٹ اور المیزان سٹریٹ کے ساتھ ساتھ مابین الحرمین میں پودے لگا کر کیا گیا۔ گلی کو خوبصورت بنانے کے لئے گلیوں میں آرائشی پودوں اورسجاوٹی بیلوں کو لگانے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔"
انہوں نے کہا، "کچھ گلیوں میں ترقیاتی کام جن سٹریٹ لائٹس کی تنصیب بھی شامل ہے، کئے جائیں گے۔"
واضح رہے کہ کربلا کے مقدس روضوں سے متصل تمام مرکزی راستوں اور داخلی راستوں کی دیکھ بھال اور مرمت اور پرانے شہر کو خوبصورت بنانا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہم منصوبوں کا حصہ ہے کہ جس کی ذمہ داری بین الحرمین ڈویژن کو سونپی گئی ہے۔




