العمید یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن کے طلباء نے کربلا کے متعدد علاقوں میں غریب خاندانوں، شہداء کے خاندانوں اور ایتام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اخلاقی اور مالی مدد فراہم کی۔
یہ امدادی مہم یونیورسٹی کے شعبہ نفسیاتی مشاورت اور تعلیمی رہنمائی کی سالانہ رفاہی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔
یونیورسٹی کے شعبہ نفسیاتی مشاورت اور تعلیمی رہنمائی کے سربراہ اور اس مہم کے نگران پروفیسر ڈاکٹر حسنین عدنان الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک سےکہا: یہ مہم حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت اور ایام فاطمی کے موقع پر منعقد کی گئی ہے۔ اس مہم کے دوران ضرورت مند افراد اور خاندانوں کو غذائی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں تاکہ ان خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دورے ناصرف طالبعلموں میں سماجی اور اخلاقی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ طالبعلموں کو معاشرے میں موجود ایسے افراد کے لئے ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں شعور بھی اجاگر کرتے ہیں۔
