روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اور وزارت منصوبہ بندی کے تعاون سے عراق میں پائیدار ترقی پر پہلی کانفرنس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) وزارت منصوبہ بندی کے تعاون سے عراق میں پائیدار ترقی کے اہداف، مقامی تجربات اور 2030 کے ایجنڈے کے نفاذ میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر پہلی سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا ہے۔

یہ کانفرنس آج بروز بدھ "حال کی حفاظت کے ذریعے مستقبل کی خوشحالی" کے نعرے کے تحت منعقد کی گئی تھی، جس میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین، ہائر آفیشلز، حکومتی، سماجی اور علمی شخصیات نے ۔شرکت کی۔

اس کانفرنس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر عباس راشد الموسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روضہ مقدس کے منصوبے پائیدار ترقی کے مقاصد اور معاشرے میں امن اور بہبود کے حصول کے لیے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔

اس کے بعد عراقی وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے وزارت میں علاقائی ترقی کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد محسن السید نے خطاب کیا، جس میں انہوں نے مقام مقدس کے کامیاب تجربات جن میں صحرا میں سرمایہ کاری سرفہرست ہیں، سے استفادہ کرنے پر زور دیا۔

کانفرنس کے دوران اپنی تقریر میں، منصوبہ بندی کی وزارت کے ڈاکٹر بان علی نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے 2030 کا ایجنڈا پیش کیا، اور وضاحت کی کہ یہ اہداف غربت کے خاتمے، زمین کے ماحول اور آب و ہوا کے تحفظ کے لیے ہیں، اور اس بات کو یقینی بناتیں ہیں کہ لوگ پائیدار ترقی کے حصول میں شراکت داری کے ذریعے ہر جگہ امن اور خوشحالی سے لطف اندوز ہوں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں شعبہ ترقی اور پائیدار ترقی کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن جابر نے کانفرنس میں شرکت کے دوران حرم مقدس کے ان منصوبوں کی وضاحت کی جن پر پائیدار ترقی کے حصول کے لیے کام کیا جا رہا ہے، ان منصوبوں میں 45 اقتصادی منصوبے، 90 تعلیمی پروجیکٹس، اور 91 سروس پروجیکٹس شامل ہیں۔

کانفرنس کے دوران العین فاؤنڈیشن فار سوشل کیئر کے ڈاکٹر مصطفیٰ خالد نے فاؤنڈیشن میں پائیدار ترقی کے اہداف اور اس کے انسانی اور سماجی منصوبوں اور ان اہداف کے حصول کے لیے مسلسل کوششوں کے بارے میں بات کی۔

کانفرنس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبوں سے متعلق ایک ویڈیو پریزنٹیشن شامل تھی، جس میں پائیدار ترقی کے میدان میں تجربات کو پیش کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: