روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ مذہبی امور کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک زائرین تک شرعی، فقہی اور عقائدی احکام پہنچانا ہے۔
شعبہ مذہبی امور کے نائب سربراہ شیخ عادل الوکیل نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں شعبہ مذہبی امور کی بہت سی بنیادی ذمہ داریاں ہیں، جیسے کہ شرعی احکام کو واضح کرنا اور زائرین کی طرف سے مختلف موضوعات پر پوچھے گئے فقہی و عقایدی سوالات کے جواب دینا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، " شعبہ مذہبی امور شرعی احکام سے متعلق بہت سی علمی ، فکری،تعلیمی و معلوماتی اشاعتیں، بروشرز، پمفلٹس اور کتابیں شائع کر چکا ہے جو اہم مناسبات پرزائرین میں مفت تقسیم کی جاتی ہیںاور یہ تمام اشاعتیں روضہ مبارک کی تمام بیرونی سائٹس اور لائبریری آؤٹ لیٹس کے ذریعے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ "شعبہ مذہبی امور کی طرف سے فراہم کردہ اہم دینی و تعلیمی خدمات کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
روضہ مبارک کے اندرونی و بیرونی صحنوں میں تعلیمی مراکز کا قیام تاکہ زائرین کی جانب سے پوچھے گئے عقائدی، فقہی اور اخلاقی سوالات کے جوابات دئے جا سکیں۔
زائرین کو مذہبی مشاورت، ہدایات اور رہنمائی فراہم کرنا۔
زائرین کے لیے دینی و ثقافتی دروس اور لیکچرز کا انعقاد۔
زائرین کو قرآن کریم کی صیح تلاوت سکھانے اور پڑھنے کے لئے تعلیم القرآن مراکز کا قیام۔
