روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت نے بابل گورنریٹ کے ایک تعلیمی وفد کا استقبال کیا۔
اس تعلیمی وفد کی میزبانی شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک سینٹر فار سائنٹیفک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ نے کی۔
سینٹر فار سائنٹیفک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے محقق اور لیکچرر شیخ حسن علی الجوادی نے کہا، "ہم نے بابل گورنریٹ کے اساتذہ پر مشتمل ایک تعلیمی وفد کا استقبال کیا۔ ابابل گورنریٹ میں اعلی مذہبی قیادت کے نمائندے شیخ عامر الممموری بھی اس وفد میں شامل تھے۔"
انہوں نے مزید کہا: "موجودہ دور کے بدلتے حالات جو عراقی معاشرے، اس کی اقدار اور اس کی ثقافتی شناخت کو متاثر کرتے ہیں، پر تعلیمی اور اخلاقی بنیادوں پر بحث کی ضرورت ہوتی ہے، تاکہ طلباء کو ان کے منفی اثرات سے بچایا جا سکے اور انھیں ایسی معلومات اور مسائل سے آگاہ کیا جائے جو اس کے اخلاق اور پرورش پر مثبت اثرات مرتب کر سکیں۔"
اپنی طرف سے، اعلی مذہبی قیادت کے مجاز نمائندے شیخ عامر المعموري نے وضاحت کی کہ "وفد کے اس دورے کا مقصد اساتذہ کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو بڑھانااور ان کی معلومات میں اضافہ کرنا تھا، کیونکہ کہ وہ ہمارے طلباء کی علمی و اخلاقی تربیت کے امین ہیں۔"


