روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی نے (جزائر ذي قار وبطائحها من العصر الإسلاميّ حتى العصر الحديث) کے موضوع پر ایک فکری سمپوزیم کا انعقاد کیا۔
یہ سمپوزیم شعبہ معارف اسلامی و انسانیسے منسلک سدرن ہیریٹیج سنٹر کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔
اس سمپوزیم سے کالج آف آرٹس - یونیورسٹی آف ذی قار کے شعبہ تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹرفاضل العباديّ نے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ موضوع پر مدلل علمی و فکری گفتگو کی۔
سمپوزیم میں متعدد ماہرین تعلیم، محققین اور ورثے کے امور میں دلچسپی رکھنے والے افراد نے شرکت کی
واضح رہے کہ یہ سمپوزیم علمی اور ثقافتی سمپوزیم کے اس سلسلے کا حصہ ہے کہ جو اسلامی ورثے کو زندہ رکھنے اور سسے پھیلانے، ثقافتی حلقوں کے ساتھ علمی تعامل پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی توجہ اس کی طرف مبذول کرنے کے لیے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی جانب سے منعقد کیا ہے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ ساؤتھ ہیریٹیج سنٹر ایک خصوصی مرکز ہے جس کا تعلق: (ذی قار، دیوانیہ، میسان اور مثنٰہ) کے ورثے کے مطالعہ اور تحقیقات سے ہے اور مرکز نے بہت اہم تحقیقاتی کام کیا ہے جو تکمیل کے قریب ہے اور جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔

