روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس نے نجف گورنریٹ میں (مؤسّسات البناء الفكريّ في القرآن الكريم والسّنة المطهّرة) کے عنوان سے اپنے خصوصی فکری کورس کا اختتام کیا ہے۔
یہ کورس قرآن کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف کے زیر نگرانی منعقد کیا گیا تھا۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف میں قرآن ریسرچ یونٹ کے سربراہ جناب کاظم الحکیم نے کہا، "اس کورس میں مدارس کے طلباء، مبلغین، دانشوروں، تعلیمی، میڈیا اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ساتھ تحقیقی مراکز، مقدس مزارات اور ترقیاتی پروگراموں سے وابستہ افراد اور طلباء نے شرکت کی۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ اس کورس میں حوزہ علمیہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز پروفیسرز سید محمد صادق الخراسان، سید منیر الخباز، سید محمد حسین العمیدی، سید محمد علی بحر العلوم، ،سید محمد رضا شرف الدین اور کوفہ یونیورسٹی کے دو پروفیسرز شیخ ڈاکٹر ولید فراج اللہ اور ڈاکٹر علی خدیر حجی نے علمی و تحقیقی لیکچرز دیئے۔
اور یونٹ کے اہلکار نے بتایا کہ "یہ کورس کئی سفارشات کے ساتھ سامنے آیا، جن میں سب سے اہم ان کورسز کو جاری رکھنا اوران میں توسیع کرکے دیگر گورنریٹس میں شروع کرنا تھا، تاکہ میں معاشرے علم وثقافت کے رشتوں کو مستحکم کیا جا سکے۔ "





