روضہ مقدس حضرت عباس (ع) کے قرآن کمپلیکس نے کربلا مقدسہ میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے لیے اپنے قرآنی پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔
کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی نے کہا، " قرآن کمپلیکس نے عراقی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں قرآنی پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے، جس میں تلاوت اور تجوید کے قواعد کے پر مبنی کورسز، فکری سیمینار، قرآنی فورمز اور قومی مقابلے شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، "پروجیکٹ کا پہلا پروگرام ڈاکٹر (علی حماد کلکاوی) کی طرف سے یونیورسٹی آف کربلا - کالج آف اسلامک سائنسز میں پیش کیا گیا جو کہ ایک قرآنی و علمی سمپوزیم تھا، جس میں انہوں نے تلاوت اور تجوید کے احکام سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔"
انہوں نے کہا، " یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں میں قرآنی سرگرمیاں کے انعقاد کے ذریعے مذہبی اور سماجی طور پر نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا، ان کے قرآنی علم میں اضافہ کرنا اور نوجوانوں میں قرآن کلچر کو فروغ دینا اور قرآن کریم کے حقیقی تصورات کو مستحکم کرتے ہوئے اس اہم طبقے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ "
