خواتین کی مذہبی رہنمائی ڈویژن نے شعبہ خطابت برائے خواتین کے تعاون سے خواتین زائرین کے لیے ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں خواتین کی مذہبی رہنمائی ڈویژن نے شعبہ خطابت برائے خواتین کے تعاون سے یوم شہادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی یاد میں خواتین زائرین کے لیے ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا۔

روضہ مبارک ابا الفضل العباس علیہ السلام میں منعقد ہونے والی اس مجلس عزاء کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد زیارت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پڑھی گئی۔ اس کے بعد اس کے بعد حضرت زہراء (سلام اللہ علیھا) پر ڈھائے جانے والے مظالم اور مصائب کو اجاگر کرنے کے لئے (فاطمہ کی قبر کہاں ہے؟) کے عنوان سے ایک تھیٹریکل پرفارمنس پیش کی گئی۔

تھیٹریکل پرفارمنس کے حوالے سے مذہبی رہنمائی ڈویژن کی سربراہ سّيدة عذراء الشّاميّ نے کہا کہ پرفارمنس میں شرکاء نے حسینی تھیٹر کے فن کو مجسم کیا اور تاریخ کی کتابوں کی روشنی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر ان کے والد محترم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رحلت کے بعد پڑنے والی مصیبتوں اور نا انصافیوں کو پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا، "ہم واقعات کو بیان کرنے کے لئے قابل اعتماد اور معتبر وسائل پر انحصار کرتے ہیں اور ہم اذہان سازی کے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہیں ایسے سوالات پوچھتے ہیں جو سننے والوں کو تحقیق اور مطالعہ کرنے پر راغب کرتے ہیں اور یہی وہ مقصد ہے جو ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: