شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی جانب سے مخطوطات کی تحقیق اور اشاریہ سازی پر ایک کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی جانب سے مخطوطات کی تحقیق اور اشاریہ سازی پر ایک کورس کا انعقاد کیا گیا۔

کورس کے لیکچرر شيخ سعدون السراي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا، "یہ کورس، جو شعبہ علمی امور کے کربلا ہیریٹیج سنٹر نے منعقد کیا تھا، اس میں مخطوطات کی تحقیق سے متعلق تعارفی اور بنیادی اسباق شامل تھے، جس میں کربلا اور نجف کے مدرسے کے طلباء کے ایک گروپ نے شرکت کی۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس کورس کا مقصد ایسے محققین تیار کرنا ہے جو مخطوطات کی تحقیق کرنے، اسکرپٹس کو پڑھنے، پروسیس کرنے، ترتیب دینے اور دوبارہ لکھنےاور تحقیقاتی اداروں میں کام کرنے کے اہل ہوں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: