الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے پانچویں سالانہ روح النبوۃ کلچرل فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلات کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین نے پانچویں سالانہ روح النبوۃ کلچرل فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلات کا اعلان کیا ہے۔
روح النبوۃ انٹرنیشنل فیسٹول سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت کو منانے کے سلسلے میں ہر سال روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈویژن آف الکفیل وویمنز اسکولز کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے۔

الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی انچارج سیدہ بشریٰ الکنانی نے کہا، "یہ فیسٹیول بیک وقت روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی تین سائٹس العمید ایجوکیشنل کمپلیکس، صدیقہ الطاہرہ کمپلیکس اور الکفیل یونیورسٹی میں منعقد کیا جائے گا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیسٹیول کے ریسرچ سیشن میں شرکت کے لئے اب تک سو سے زائد تحقیقی مقالات موصول ہو چکے ہیں اور ماہرین پر مشتمل کمیٹی ان مقالات کا جائزہ لے رہی ہے۔ اسی طرح فیسٹیول کے ضمن میں منعقد ہونے والی محفل قرآن میں شرکت کے لئے خواتین قاریات کا انتخاب بھی جاری ہے۔
اس فیسٹیول کی انتظامی کمیٹی اس مبارک مناسبت کی عظمت و قدسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے بہترین انداز میں دکھانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس فسٹیول میں تھیٹریکل پرفارمنس اور شاعری کا مقابلہ بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ ایک اہم ثقافتی سمپوزیم جو الکفیل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن کے ہال میں منعقد کیا جائے گا، جس میں اہم سماجی مسائل خاص طور پر خاندان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ "

انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول کی دیگر اہم سرگرمیوں میں ایک آرٹ مقابلہ منعقد کیا جائے گا، جس میں بہترین تصویر، بہترین پینٹنگ اور بہترین خطاطی کا انتخاب کیا جائے گا، اور ہر کیٹیگری میں تین فاتحین کا انتخاب کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: