روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مقامات مقدسہ اور زائرین کرام کی سلامتی و امن کے حوالے سے ایک ڈائیلاگ سیشن منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر سید افضل الشامی نے کی، جس میں مقامات مقدسہ کربلا کے متعدد ہائر آفیشلز اورمتعلقہ شعبہ جات جن میں مابین الحرمین ڈویژن، سیکورٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، انفارمیشن ڈویژن، لیگل ڈویژن اور جوائنٹ فالو اپ یونٹ شامل ہیں، کے سربراہان نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران کربلا قدیمہ کے مرکز اور مقدس روضوں کے اطراف میں سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر سید افضل الشامی نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی ابا الفضل العباس علیہ السلام کے زائرین کی خدمت اور حفاظت کے لئے مقامات مقدسہ کےعملے کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔




