روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ خواتین کے مذہبی رہنمائی ڈویژن نے (ابھرتے ہوئے سورج کہاں ہیں؟) کے عنوان سے اپنے ہفتہ وار پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
ڈویژن میں مذہبی تعلقات اور تقریبات کے یونٹ کی سربراہ سيدة رجاء علي مهدي نے کہا، "پروگرام کا مقصد دعاء الندبة پڑھنے کے ذریعے انتظار کی ثقافت کے مذہبی اور روحانی پہلوؤں کو فروغ دینا، مذہبی گفتگو اور اخلاقی تعلیم کےمواقع مہیا کرنا ہے اور معاشرے میں مساجد کی حیثیت و اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے ثقافتی و تعلیمی پرودرام کا آغاز حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی بابرکت مناسبت پر کیا ہے تاکہ ان اقدار اور اصولوں کو جن کی جناب زہرا سلام اللہ علیہا کی طرف سے تاکید کی گئی تھی، اس پروگرام کے نقطہ آغاز کے طور پر انتخاب کیا جا سکے۔"


