روضہ مبارک کی خیر الجود کمپنی کا مرکز برائے زرعی تحقیق اور تجربات جدید ذرعی ٹیکنالوجی اور جدید ذرائع پر انحصار کرتا ہے۔
مرکز برائے زرعی تحقیق اور تجربات کے نگران انجینئر عاقل عبدالامیر نے کہا، "ہم خیر الجود ریسرچ اسٹیشن میں سبزیوں کو اگانے کے لئے جدید زرعی ٹیکنالوجی اور ماحول دوست طریقوں کو استعمال کرتے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا، "ہمارے پاس مختلف زرعی نظام پر مشتمل ساتھ آٹھ یونٹس ہیں، جن میں پلاسٹک کی بالٹیوں اورخصوصی باکسز ، جو کئی مٹی اور بجری کی تہوں پر مشتمل ہیں، میں سبزیاں کاشت کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہم پائپس کا استعمال کرتے ہوئے ہائیڈروپونکس زراعت بھی کر رہے ہیں۔"
انہوں نے وضاحت کی کہ " ہم آبپاشی کے جدید نظاموں کے ذریعے پانی کا حدود استعمال کرتے ہیں، جس میں ڈرپ اریگیشن بھی شامل ہے، کیونکہ اس طرح پانی کو ایک سے زیادہ بار استعمال کیا جا سکتا ہے اور اسے مٹی میں واپس لایا جا سکتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے ریسرچ سٹیشن میں کئی اقسام کی سبزیاں کاشت کرنے کے علاوہ 12 انچ قطر کے پائپوں میں کھیرے، چیری ٹماٹر اورمرچیں بھی لگائی ہیں اور ان پر خیر الجود کمپنی کی تیار کردہ پتوں پر چھڑکی جانے والی کھاد کا استعمال کرتے ہیں۔


