روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت نے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی کربلا برانچ کے لیے 600 سے زائد مصادر کے ساتھ ایک ڈیجیٹل لائبریری قائم کی ہے۔
یہ لائبریری شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک ڈیجیٹل انفارمیشن سینٹر کے ذریعے قائم کی گئی ہے۔
ڈیجیٹل انفارمیشن سینٹرکے ڈائریکٹر سید عمار الجواد نے کہا کہ ہمیں میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی کربلا کی طرف سے ایک ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کی درخواست موصول ہوئی تھی، چنانچہ ہم نے لائبریری کے قیام کا آغاز کیا کہ جس میں ڈیجیٹل کتابوں اور تحقیقی مقالات پر مشتمل مصادر کو یکجا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ان مصادرکی تعداد 600 سے زائد ہے، یہ ڈیجیٹل لائبریری کربلا مقدسہ میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے طلباء، میڈیا پرسنزاور ماہری کے لئے تحقیق کا ایک اہم ذریعے ہے۔"
انہوں نے کہا کہ مرکز کی مختلف شعبوں اور متعدد سرکاری اور تعلیمی اداروں کے لیے ڈیجیٹل لائبریریوں کے قیام کی ایک طویل تاریخ ہے، جن میں یونیورسٹیاں، ثقافتی ادارے، پبلک لائبریریز اور دیگر شامل ہیں۔
اپنی طرف سے فرات الاوسط میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی کے دفتر کے ڈائریکٹرانجینئر میثاق طالب جبار نے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا یہ اقدام بہت خوبصورت ہے، کیونکہ ہم میڈیا اور مواصلات کے لیے ذمہ دار ایک ریگولیٹری ادارہ ہیں۔ ہم ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ماہر افرادی قوت اور ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
ہم روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور ڈیجیٹل انفارمیشن سینٹر کے شکر گزار ہیں کہ اتھارٹی کی لائبریری کو ٹھوس، قابل اعتماد ذرائع فراہم کیے جو عراقی معاشرے اور ان شعبوں کے ماہرین کی خدمت کرتے ہیں، اور یہ ایک قومی خزانہ ہیں۔ ہم ان جدید علمی خدمات کی فراہمی پر مشکور ہیں۔






