شعبہ پائیدار ترقی کی جانب سے حرم مطہر سے منسلک نئے اراکین کے لیے احکام تلاوت و تجوید پر قرآن کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی کی جانب سے حرم مطہر سے منسلک نئے اراکین کے لیے احکام تلاوت و تجوید پر ایک قرآنی کورس پیش کیا گیا۔

کورس کے لیکچرر شیخ علاءالدین الحمیری نے کہا، "یہ کورس نئے ممبران کے لیے قابلیت کے پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا تھا ہے، یہ کورس حرم مقدس میں کئی شعبہ جات بشمول محکمہ مذہبی امور، تعلقات عامہ، قرآن کمپلیکس، مالیاتی اور انتظامی امور کے ساتھ ساتھ شعبہ ترقیات کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا اور اس سلسلے کے مزید چھ کورسز اور منعقد کئے جائیں گے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ " تلاوت و تجوید کے احکام پر مبنی یہ کورس العلقمی کمپلیکس کے ہال میں منعقد ہوا اور یہ تین دن تک جاری رہے گا۔"

الحمیری نے کہا کہ "کورس کا مقصد نئے ملازمین کو صحیح تلاوت کے احکام سکھانا ہے، اور خاص طور پر نماز میں، جیسے کہ حروف کا اخراج، ان کی خصوصیات اور قرآن پاک کی عمدگی سے پڑھنا سکھانا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: