روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فوٹوگرافر اظہر حامد الاسدی نے عراقی سوسائٹی فار فوٹوگرافی کی جانب سے منعقدہ مقابلہ جیتنے پر تعریفی سند اور دوسرا انعام جیتا ہے۔
عراقی فوٹوگرافی سوسائٹی کے سربراہ جناب ہادی النجر نے کہا، "یہ مقابلہ عراق کے کئی شہروں اور مختلف عمروں کے فوٹوگرافروں کی شرکت کی وجہ سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس مقابلے کے لئے ہمیں (1500) تصاویر موصول ہوئیں تھیں جن میں (220) تصاویر کو مقابلے کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔"
انہوں نے مزید کہا، "اس مقابلے کی تین کیٹگریز رنگ، مونوکروم اور پریس میں (44) انعامات تقسیم کیے گئے، اس مقابلے میں ملک بھر سے فوٹوگرافرز نے شرکت کی تھی جو اس مقابلے کی کامیابی اور اس کی نمائش اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔
اپنی طرف سے، فوٹوگرافر اظہر الاسدی نے کہا، "میں نے جس کیٹیگری میں ناعام حاصل کیا ہے وہ صحافتی کیٹیگری اور یک رنگی کیٹیگری ہیں، اور مجھے فوٹوگرافرز کی بین الاقوامی فیڈریشن کی طرف سے تعریفی سند اور ایک ایوارڈ ملا ہے۔ اور یہ ایوارڈ روضہ مبارک کے سینئر آفیشلز اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے لامحدود تعاون اور تخلیقی صلاحیتوں کی حمایت کا ثمر ہے۔"





