روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے العباس فائٹنگ اسکواڈ کے تعاون سے کرکوک گورنریٹ میں نوجوانوں کے ایک گروپ کے لئے میڈیا سکلز سے متعلق ایک ترقیاتی و تربیتی کورس کا اہتمام کیا ہے۔
یہ کورس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے الکفیل سینٹر فار آرٹسٹک پروڈکشن اور کرکوک گورنریٹ کے قصبہ البشیر میں العباس کے فائٹنگ اسکواڈ (پاپولر موبلائزیشن کے 26 ویں بریگیڈ) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے جو 5 دن تک جاری رہے گا۔ اس کورس میں ڈائریکشن، فوٹو گرافی، ایڈیٹنگ اور ساؤنڈ انجینئرنگ سے متعلق تعلیمی و تربیتی لیکچرز بھی شامل ہیں۔
یہ کورس نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور ان کی سکلز کو نکھارنے اور انہیں سپورٹ کرنے کے لئے روضہ مبارک کے سماجی ترقی و انسانی ہمدردی پر مبنی منصوبوں کا حصہ ہے کہ جو روضہ مبارک کے متعدد شعبہ جات کی جانب سے شروع کئے گئے ہیں۔




