روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ شعائر حسینی و مواکب کی جانب سےحضرت امام محمد جواد علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ جشنیئہ تقریب روضہ مبارک کے صحن اطہر میں منعقد کی گئی تھی۔
تقریب کا آغاز قاری فیصل مطر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ جس کے بعد شيخ داخل النوري نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس یوم سعید کی مناسبت سے تمام مومنین کو مبارک باد پیش کی اور حضرت امام جواد علیہ السلام کی سیرت طیبہ اور فضائل و مناقب پر روشنی ڈالی۔
جس کے بعد معروف شعراء زین العابدین السعیدی اور محمد الطالب نے امام علیہ السلام کے حضور اپنی محبت اور مودت کا اظہار کرتے ہوئے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا اور سامعین سے دادِ تحسین حاصل کی۔






