حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں غم اور اداسی کی فضا

حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں غم اور اداسی کی فضا چھائی ہوئی ہے۔
حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شھادت کی یاد میں پورے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں سوگ کے مظاہر واضح ہیں اور ہر طرف سیاہ چادریں اور سیاہ عَلَم آویزاں ہیں۔ امامؑ مظلوم کے یوم شھادت پر پورے روضہ مبارک میں روشنیوں کا رنگ سرخ کر دیا گیا ہے اور باب القبلہ اور باب امام حسین(ع) پربڑے بڑے تعزیتی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔
مابین الحرمین میں بھی بڑے بڑے تعزیتی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن پر اس المناک دن اور امام علیہ السلام کے مصائب کی یاد میں عزائی کلمات تحریر ہیں۔"

آج جمعرات کی سہ پہر روضہ مبارک پر امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لیے زائرین کی غیر معمولی تعداد دیکھی گئی اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے زیارت کے لئے آنے والے زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے مسلسل اور غیر معمولی کوشیشں کی جا رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: