شعبہ فکرو ثقافت نے دیوانیہ گورنریٹ کے نوجوانوں کے لئے اپنے ثقافتی پروگرام کا اختتام کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت نے دیوانیہ گورنریٹ کے نوجوانوں کے ایک گروپ کے لیے اپنے ثقافتی پروگرام کا اختتام کیا ہے۔

یہ پروگرام شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک القمر کلچرل فورم سنٹر نے پیش کیا تھا۔

مرکز کے ڈائریکٹر شیخ حارث الداہی نے کہا، "مرکز نے دیوانیہ گورنریٹ کے نوجوانوں کے ایک گروپ کے لیے ایک متنوع ثقافتی و فکری پروگرام منعقد کیا تھا۔ یہ پروگرام نوجوانوں کے وفود کی میزبانی کرنے کے ہمارے سالانہ منصوبے کے ایک حصے کے طور منعقد کیا گیا تھا جس کا مقصد نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا اور ان کی شخصیت کو علمی و ثقافتی لحاظ سے افزودہ کرنا ہے تاکہ وہ عصرحاضرکے مذہبی، ثقافتی اور سماجی چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور جدید سائنسی طریقوں اور میکانزم کو استعمال کرتے ہوئے شدت پسندی، عدم برداشت اور منفی رویوں کو ختم کرنے میں کردار ادا کرسکیں اور حقیقی معنوں میں معاشرے میں امن و استحکام اور خوشحالی و ترقی کو فروغ مل سکے۔

انہوں نے مزید کہا، "یہ پروگرام دو دن تک جاری رہا، جس کے دوران شرکاء کے لئے مذہبی ، تاریخی ، قومی ، فکری اور تربیتی حوالے سےخصوصی لیکچرز کا انعقاد کیا گیا تھا تاکہ نوجوانوں کو سماجی چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور ان برائیوں سے بچانے کے لئے آگاہی فراہم کی جا سکے اورآج کا نوجوان جن مسائل سے دوچار ہے، ان کے بارے میں جاننے اور ان کے مناسب حل فراہم کرنے کے لیے کردار ادا کیا جا سکے۔ "

اس پروگرام میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد پراجیکٹس کا دورہ بھی شامل تھا۔ وفد کی جانب سے اسپروگرام کے انعقاد کو بے حد سراہا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: