روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ هدايا ونذورات کے عملے نے ماہ شعبان کے لئے ٓائمہ معصومین علیہم السلام کے جشن میلاد کے بینرز کی سلائی مکمل کر لی ہے۔
شعبہ هدايا ونذورات کے سلائی اور کڑھائی ڈویژن کے انچارج سید عبدالزہرا داؤد نے کہا کہ "ڈویژن نے آئمہ اہل بیت علیہم السلام کے ایام ولادت کی مناسبت سے بینرز کی سلائی اور کڑھائی کا کام مکمل کر لیا ہے تاکہ ان پر مسرت ایام کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو ان تہنیتی بینرز سے سجایا جا سکے۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ "بینرز کی سلائی کا کام ڈویژن کے ملازمین کے ایک گروپ کے ہاتھوں اور سلائی اور کڑھائی کی جدید کمپیوٹرائزڈ مشینوں کے ذریعے کیا ہے۔"
انہوں نے نشاندہی کی کہ "یہ تمام بینرز ماہ شعبان کے دوران روضہ مبارک ابا الفضل العباس علیہ السلام کے صحن اطہر اور دیگر حصوں میں آئمہ معصومین علیہم السلام کے ایام ولادت کے بابرکت مواقع پر لٹکائے جائیں گے"





