المستنصریہ یونیورسٹی اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے پروفیسرز پر مشتمل ایک وفد کا العمید ایجوکیشنل کمپلیکس کا دورہ

المستنصریہ یونیورسٹی اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے پروفیسرز پر مشتمل ایک وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم سے منسلک العمید ایجوکیشنل کمپلیکس کا دورہ کیا۔

وفد نے کمپلیکس کے مختلف سیکشنز اور یونٹس کا دورہ کیا۔ وفد کو کنڈرگارٹنز، پرائمری اور سیکنڈری سکولز، سپورٹس ہالز اور سکولوں میں استعمال ہونے والے جدید تدریسی و تعلیم آلات و ٹیکنالوجی اور طریقہ تدریس کے بارے میں بتایا گیا۔

دورہ کرنے والے وفد نے کمپلیکس میں فراہم کردہ اہم سہولیات اور جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ تعمیرات میں اپنائے گئے جدید شہری ڈیزائن کے معیار کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ العمید ایجوکیشنل گروپ وقتاً فوقتاً عراق کے مختلف گورنریٹس سے تعلیمی، تدریسی اور طلبہ کے وفود کا استقبال کرتا ہے، تاکہ العمید ایجوکیشنل گروپ میں استعمال ہونے والے جدید تعلیمی طریقوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جاسکے اور ملک میں ان جدید تعلیمی طریقوں کو فرغ دیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: