العمید یونیورسٹی میں مولا ابی الفضل العباس علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد قومی ترانہ اورروضہ مبارک حضرت عبااس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔ اس کے بعد اس مبارک مناسبت کے حوالے سے خوبصورت قصیدے پڑھے گئے۔ جس کے بعد متعدد نامور شعراء سٹیج پر آ کر قمر بنی ہاشم ابی الفضل العباس علیہ السلام کے حضور منظوم ہدیہ عقیدت پیش کیا۔
تقریب میں طلباء کے ایک گروپ کی جانب سے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی ابا الفضل العباس علیہ السلام کی حیات طیبہ اور دین و اخلاق کی اصلاح کے لیے ان کی بہادری اور قربانیوں کے بارے میں ایک خوبصورت حسینی قصیدہ بھی پیش کیا گیا۔ اس کے بعد ایک کوئز مقابلہ منعقد ہوا۔
جشن کی سرگرمیاں یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور معلوماتی مقابلے میں درست جوابات دینے والوں کو یونیورسٹی کے صدر مؤيد الغزالي نے اعزاز سے نوازا۔


