روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے الورود الفاطمية پروجیکٹ کے پانچویں ایڈیشن کی سرگرمیاں جاری ہیں۔
الورود الفاطمية پروجیکٹ کا پانچواں ایڈیشن کربلا گورنریٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے اور یہ دور دراز علاقوں میں واقع اسکولوں کے لئے ہے۔
شعبہ خطابت برائے خواتین کی سیدہ مها احمد عبد الزهرة نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا، "اس منصوبے کا مقصد اسکول کی بچیوں کو مذہبی فرائض اور شرعی ذمہ داریوں کے لیے تیار کرنا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، " ہم نے اس منصوبے کے ضمن میں مدرسة مريم العذراء کا دورہ کیا اور بچیوں کو سورۃ الفاتحہ کو صحیح طریقے سے پڑھنا اور انہیں نماز، روزہ اور حجاب کی پابندی جیسے عبادتی امور کے بارے میں سکھایا جائے جو ایک مسلمان عورت کی شناخت کو ظاہر کرتے ہیں۔"
یہ پروگرام تقریباً دو ہفتے تک جاری رہےگا، جس میں ہماری مبلغین کے ساتھ خواتین کی مذہبی رہنمائی ڈویژن کے قرآنی سرگرمی یونٹ سے منسلک متعدد خواتین شرکت کر رہی ہیں۔ اس پروگرام میں متعدد مذہبی و قرآنی مقابلوں کا انعقاد بھی شامل ہے جو کہ اہل بیت علیہم السلام کی فکر و تعلیمات کی ترویج کے لئے ہیں۔








