روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک سنٹر فار افریقن اسٹڈیز کی جانب سے افریقہ سے تعلق رکھنے والے دینی علوم کے متعدد طلباء کے لیے ایک ترقیاتی میڈیا کورس کا انعقاد کیا گیا۔
سنٹر فار افریقن اسٹڈیز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا، "یہ کورس میڈیا کے شعبے، ٹیلی ویژن اور ریڈیو پروگرامز بنانے اور سوشل نیٹ ورکس پر افریقی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مذہبی علوم کے طلباء کے ایک گروپ کے لیے تھا۔"
انہوں نے مزید کہا، "اس کورس میں صحافی مہدی الفہام نے ایک لیکچر دیا جس میں بین الاقوامی اور مقامی رائے عامہ کی تشکیل میں میڈیا کی اہمیت، سرد عالمی جنگ اور ثقافتی یلغار میں میڈیا کی حیثیت اور رہنمائی ومشاورت میں اسلامی میڈیا کے کردار کے بارے میں بتایا گیا۔"
انہوں نے کہا، "یہ کورس ان کورسز کی ایک سیریز کا حصہ ہے جو سینٹر عراق میں افریقی کمیونٹیز کے لیے مختلف شعبوں میں منعقد کرتا ہے۔ اس کورس کے انعقاد کا مقصد آنے والے سال میں افریقہ سے تعلق رکھنے والے دینی علوم کے طلباء کی تبلیغی اور میڈیا صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے، تاکہ انہیں اپنی کمیونٹیز میں تبلیغ کے لیے تیار کیا جا سکے۔"
اپنی طرف سے، لیکچرر، جناب مہدی الفہام نے کہا، "اس کورس میں افریقی مذہبی علوم کے طلباء کے لیے میڈیا کے متعدد تصورات اور اصطلاحات کوواضح کیا گیا تاکہ ان ر انہیں مختلف میڈیا پروگرام بنانے کی تربیت دی جا سکے۔ "
دینی علوم کے افریقی طلباء کی ایک بڑی تعداد نے اس میڈیا کورس کو سراہا، جو سنٹر فار افریقن سٹڈیز میں منعقد ہوا اور اس کی انتظامیہ کی طرف سے افریقی کمیونٹیز کے مذہبی علوم کے طلباء کو قبول کرنے اور مختلف شعبوں میں ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوششوں کو سراہا۔

