نیمہ شعبان کی زیارت کی تیاریوں کے ضمن میں ہنگامی طبی انخلاء اور فوری امداد کے لیے ایک مربوط پروگرام تیار کیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی نے نیمہ شعبان کی زیارت کی تیاریوں کے ضمن میں ہنگامی طبی انخلاء اور فوری امداد کے لیے ایک مربوط پروگرام تیار کیا ہے۔

الکفیل اکیڈمی برائے ایمبولینس اینڈ میڈیکل ٹریننگ میں ہنگامی طبی انخلاء یونٹ کے سید اکرم حسین نے کہا، "اہنگامی طبی انخلاء پروگرام، جس کا تعلق زخمیوں کو آس پاس کے ہسپتالوں یا طبی مراکز میں منتقل کرنے سے متعلق ہے، الکفیل اکیڈمی برائے ایمبولینس اینڈ میڈیکل ٹریننگ کے اہم پروگراموں میں سے ایک ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اس پروگرام میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی تعداد (150) ہے، جنہوں نے کئی دن پہلے ہی زائرین شعبان کو طبی خدمات فراہم کرنے کا آغاز کر دیا تھا، اوریہ خدمات زیارت نیمہ شعبان کے اختتام تک جاری رہیں گی۔"
انہوں نے کہا، "ہمارے رضاکاروں پر مشتمل ٹیمیں مابین الحرمین، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور العباس سٹریٹ میں چوبیس گھنٹے موجود ہیں اور تمام رضاکار عملہ تربیت یافتہ اور پیشہ ور افراد پر مشتمل ہے۔"

انہوں نے تصدیق کی، "ہمارے پاس تین چھوٹی ایمبولینسیں ہیں جو زائرین کو ہسپتالوں یا طبی مراکز تک پہنچانے کے لیے بنائی گئی ہیں اور روضہ مبارک کے میڈیکل ڈویژن کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔"

اس موقع پرمیسان گورنریٹ سے رضا کار احمد مهند نے کہا، " الکفیل اکیڈمی فار ایمبولینس اینڈ میڈیکل ٹریننگ کے نیمہ شعبان پروگرام کے تحت ہم نے کئی دن پہلے زائرین کو اپنی خدمات اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا شروع کردی تھی اور ہم نیمہ شعبان کی زیارت کے اختتام تک خدمات جاری رکھیں گے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: