سروسز ڈیپارٹمنٹ نے نیمہ شعبان کی بابرکت زیارت کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروسز ڈیپارٹمنٹ نے نیمہ شعبان کی بابرکت زیارت کے لیے آنے والے زائرین کے استقبال کے لئےاپنی تیاریاں مکمل کرنے اور زائرین کے لئے اضافی سروسز سائٹس تیار کرنےکا اعلان کیا ہے۔

مذکورہ شعبہ کے نائب سربراہ انجینئر عباس علی نے کہا: "ہم نے اپنے شعبے سے منسلک مختلف ڈویژنوں اور یونٹس کے عملے کے تعاون سے نیمہ شعبان کی زیارت کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ہم نے صفائی کو برقرار رکھنے اور کچرے کو ہٹانے کے لیے ایک ٹھوس منصوبہ تیار کیا ہے، تاکہ زائرین کے نقل و حرکت میں کوئی رکاوٹ نہ ہو، اور ہم اس منصوبے کو آسانی سے مکمل کرنے کے لیے تمام میکانزم اور آلات کو بروئے کار لا رہے ہیں۔"
انہوں نے کہا، "نیمہ شعبان کی زیارت میں شرکت کرنے والے زائرین کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے کشوانیات سائٹس میں بیگوں اور جوتوں کورکھنے کے لئے بھی اضافی اور محفوظ جگہیں تیار کی گئی ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہم نے زائرین کے لئے برف اور پانی (RO) کے لئے بھی وسیع انتظامات لئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم نےحرم مطہر کے بیسمنٹس میں رضاکاروں کے لیے قیام اور رہائش کی جگہیں بھی تیار کر لی ہیں۔ ہمارا عملہ اس بابرکت زیارت کے لیے تیار کردہ سروس پلان پر عمل درآمد کے لئے 24گھنٹے خدمات فراہم کرے گا۔"

انہوں نے بتایا کہ "ہم نے اس نیمہ شعبان کی زیارت کے لئے اپنی تیاریاں جلد شروع کر دی تھیں، تاکہ وہ زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے تمام امورمکمل کئے جا سکیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: