ڈیپارٹمنٹ سے منسلک یونیورسٹی اور سکول ریلیشنز ڈویژن کے سید احمد الیاسری نے کہا، "یہ فسٹیول نیشنل الکفیل یوتھ پروجیکٹ کےتحت منعقد کیا گیا تھا، جسے یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن کے ذریعے لاگو کیا جاتا ہے، کیونکہ اس کا مقصد نوجوانوں کی ثقافتی اور سماجی میدان میں مدد کرنا اور اس طبقے پر توجہ دینا ہے جو ہمارے مستقبل کے نمائندگی کرتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "اس فسٹیول میں شیخ حسن جوادی کی طرف سے آئمہ اطہار علیہم السلام کی تعلیمات جو عالم اسلام میں ان کے فکری اور انسانی کردار کا روشن راستہ ہیں اور مذہب کو نظریاتی، فکری اور انسانی انحرافات سے بچاتی ہیں، پردیے گئے ثقافتی لیکچرز شامل تھے۔"
فیسٹیول کی سرگرمیوں کا اختتام پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے رادود محمد امیر التمیمی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ اسلال کا سرکاری ترانے پڑھ کیا۔ اس سے پہلے شاعر محمد فاطمی نے اہل بیت علیہم السلام کے حضور منظوم ہدیہ عْیدت پیش کیا۔
فیسٹیول میں شہریوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس فیسٹیول کے انعقاد پر خوشی و مسرت کے ساتھ ساتھ شکریہ کا اظہار کیا۔







