عراق میں جمہوریہ کروشیا کے سفیر ايفان يورتش جرچ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے طبی، تعلیمی اور دیگر شہری منصوبوں کو بے حد سراہا ہے اور نہ صرف کربلا مقدسہ بلکہ پورے عراق کے لئے بہت اہم ہیں۔
کروشیا کے سفیر مسٹر ایوان جرچ نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین اور متعدد ہائر آفیشلزسے ملاقات کی اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد خدماتی،تعلیمی اور صنعتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا، "میں اس شہر میں جو کچھ دیکھا ہے میں اس سے بہت متاثر ہوا ہوں، خاص طور پر اس وژن سے جو کہ حرم مقدس کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے نہ صرف کربلا بلکہ عراق کے تمام گورنریٹس میں ان منصوبوں کے قیام کے بارے میں اپنا رکھا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ منصوبے بہت اہم ہیں، خاص طور پر صحت، تعلیم، اور دیگر اسٹریٹجک منصوبوں کے حوالے سے جو شہر کربلا مقدسہ اور عراق کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔"



