شعبہ فکر و ثقافت کی جانب سے سہ ماہی میگزین (عطاء الشباب) کا انتالیسواں شمارہ شائع

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کی جانب سے سہ ماہی میگزین (عطاء الشباب) کا انتالیسواں شمارہ شائع کیا گیا ہے۔

(عطاء الشباب) میگزین شعبہ فکر و ثقافت سے منسلک برائے فکر و تخلیق کے زیر نگرانی شائع کیا جاتا ہے۔

میگزین کے چیف ایڈیٹر سید صباح الصافی نے کہا، "یہ میگزین معاشرے کے نوجوان طبقے کی ترجمانی کرتا ہے جوکہ کسی بھی معاشرے کا اہم ترین حصہ اور اس کی اساس ہے۔ یہ میگزین متنوع موضوعات اورمتعدد حصوں پر مشتمل ہے۔ (عطاء الشباب) میگزین کا انتالیسواں شمارہ پچیس متنوع ابواب پر مشتمل ہے جن میں تحقیقی، ثقافتی، قومی ، اہم شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں ، طب وصحت، کھیل، انسانی ترقی اور نوجوانوں کی دلچسپی کے اہم ابواب کےعلاوہ تفریحی ابواب بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، "میگزین نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور ان کی فکری، ادبی اور فنکارانہ کاوشوں کو شائع کرنے کے لیے جگہ اور ان کے خیالات اور نقطہ نظر کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "عطاء الشباب میگزین نوجوانوں کے لیے تمام سائنسی، ثقافتی، نفسیاتی، صحت اور سماجی شعبوں میں بنیادی معلومات کو پھیلانے کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ ایک متوازن شخصیت کی تشکیل ہو جو کامیابی اور تخلیقی صلاحیتوں کی حامل ہو، اور تمام چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہو۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: