شام میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی میڈیکل ٹیمیں زلزلہ زدگان کے علاج اور سرجریز میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں

شام میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امدادی وفد نے لاذقیہ شہر میں الحکمہ ہسپتال کے تعاون سے وہاں زلزلہ زدگان کے علاج اور کئی سرجریوں کے انعقاد کو یقینی بنایا۔

وفد نے شامی شہر لاذقیہ کے متعدد علاقوں میں فیلڈ ٹیمیں بھیجیں تاکہ شہر میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی طبی حالت کی تشخیص کی جا سکے، تاکہ ہر کیس کی نوعیت کے مطابق زخمیوں کو علاج کی فراہمی اور سرجریز شروع کیں جا سکے۔ ہر کیس کے لیے ابتدائی علاج فراہم کرنا بھی شروع کیا جا سکے۔

شام میں روضہ العباس کے وفد نے لاذقیہ شہر کے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کو 3 ٹن ادویات اور طبی سامان فراہم کیا، تاکہ انہیں صوبے کے ہسپتالوں میں تقسیم کیا جاسکے، تاکہ زلزلے سے متاثرہ شہریوں اور خاندانوں کی دیکھ بھال، خدمات اور علاج کی فراہمی میں ہسپتالوں کو معاونت فراہم کی جاسکے۔

یہ اقدامات نجف میں اعلیٰ مذہبی نجف میں اعلی مذہبی قیادت کی اپیل اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی ہدایات پر زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے شروع کی گئی امدادی کاروائیوں کا حصہ ہیں اور جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے زلزلہ متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے پہلا امدادی قافلہ 22 فروری کو شام کے لیے روانہ کیا گیا تھا، اور اس میں (1555) ٹن سے زیادہ ادویات، خوراک، گرم کپڑے، کمبل، خیمے اور متاثرہ خاندانوں کو درکار تمام سامان شامل تھا۔

روضہ مبارک کا دوسرا امدادی قافلہ 3 مارچ کو دو سی ون طیاروں کے ذریعے 26 ٹن سے زیادہ امدادی سامان لیکر زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے بھیجا گیا۔

جبکہ روضہ مبارک کا تیسرا امدادی قافلہ حال ہی میں شمالی شام کے زلزلہ سے شدید متاثرہ اللاذقية گورنریٹ کے علاقے "منطقة جبلة" پہنچ چکا ہے تاکہ وہاں زلزلے سے متاثرہ افراد کو امداد کی فراہمی شروع کی جا سکے۔

روضہ مبارک کی امدادی مہم میں 220 سے زائد افراد شامل ہیں، جو خدمت اور انسانی کوششوں میں حرم مطہر کی نمائندگی کرتے ہوئے متاثرین میں خوراک، ادویات، طبی سامان، لباس اور دیگر بنیادی اشیاء تقسیم کر رہے ہیں اور بے گھر ہو جانے والے متاثرین کو رہائش کی فراہمی کے لئے خیمے لگا کر دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرین کو بجلی کی فراہمی کے لئے الیکٹرک پاور جنریٹرز اور ایندھن بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: