لاذقیہ گورنریٹ کونسل :روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی امدادی مہم اب تک شام میں زلزلے سے متاثرہ 40,000 سے زائد خاندانوں کو امداد فراہم کر چکی ہے۔

لاذقیہ گورنریٹ کونسل کے رکن سید حامد احسان نے تصدیق کی کہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی امدادی مہم اب تک شام میں زلزلے سے متاثرہ 40,000 سے زائد خاندانوں کو امداد فراہم کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا، "زلزلے سے متاثرہ خاندانوں میں خوراک، ادویات و طبی سامان، کپڑے، خیمے اور دیگر ضروری سامان ایک منظم طریقہ کار کے تحت تقسیم کیا جاتا ہے اور اس کے لئے دیہی علاقوں اور شہروں کے متعلقہ خکام متاثرین کی لسٹیں بناتے ہیں جس کے بعد ناموں پر مشتمل یہ لیسٹیں میونسپل کونسل کو جمع کرائی جاتی ہیں اور فوری جانچ پڑتال کے بعد فہرستیں روضہ مبارک کے امدادی وفد اور امدادی کیمپ کو دی جاتی ہیں اور روضہ مبارک ان خاندانوں کی درخواستوں کو ان کی تمام ضروریات کے ساتھ تیزی سے پورا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی امدادی مہم اب تک شام میں زلزلے سے متاثرہ 40,000 سے زیادہ خاندانوں کا احاطہ کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک کا امدادی وفد ریلیف کیمپس میں بھی روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد کو کھانا فراہم کر رہا ہے۔"

صوبائی کونسل کے رکن نے جاری رکھا، "روضہ مبارک کی طرف سے شروع کی گئی امدادی مہم گورنریٹ کے تمام دیہی علاقوں کا احاطہ کئے ہوئے ہے جہاں متاثرہ خاندانوں میں روزانہ تقریباً 3,000 راشن کی ٹوکریاں تقسیم کی جاتی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے متاثرہ لوگوں کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے لیے ضروری کوششیں کیں ہیں اور انہیں امداد کے ساتھ ساتھ ان مشکلات سے نکلنے کے لئے امید اور حوصلہ بھی دیا ہے۔

شام بھیجے جانے والے آخری امدادی قافلے میں (100) سے زائد گاڑیاں(جن میں (73) بڑے ٹرک تھے) شامل تھیں، جو پانی اور ایندھن کے علاوہ 1,000 ٹن سے زیادہ خوراک، طبی سامان اور بچوں کا فارمولا دودھ لیکر شام روانہ کی گئیں تھیں۔
نیز یہ امدادی قافلہ (2) ٹن مختلف ادویات اورطبی سامان، (5) ٹن بچوں کا فارمولا دودھ، (200) ٹن کپڑے، (200) ٹن فرنیچر کے علاوہ (10,000) لیٹر پانی، اور (75,000) ہزار لیٹر ایندھن پر مشتمل تھا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے 22پہلا امدادی قافلہ فروری کو شام کے لیے روانہ کیا گیا تھا، اور اس میں (1555) ٹن سے زیادہ ادویات، خوراک، گرم کپڑے، کمبل، خیمے اور متاثرہ خاندانوں کو درکار تمام سامان شامل تھا۔

روضہ مبارک کا دوسرا امدادی قافلہ 3 مارچ کو دو سی ون طیاروں کے ذریعے 26 ٹن سے زیادہ امدادی سامان لیکر زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے بھیجا گیا۔

جبکہ روضہ مبارک کا تیسرا امدادی قافلہ حال ہی میں شمالی شام کے زلزلہ سے شدید متاثرہ اللاذقية گورنریٹ کے علاقے "منطقة جبلة" پہنچ چکا ہے وہاں زلزلے سے متاثرہ افراد کو امداد کی فراہمی شروع کی جا چکی ہے۔

روضہ مبارک کی امدادی مہم میں 220 سے زائد افراد شامل ہیں، جو خدمت اور انسانی کوششوں میں حرم مطہر کی نمائندگی کرتے ہوئے متاثرین میں خوراک، ادویات، طبی سامان، لباس اور دیگر بنیادی اشیاء تقسیم کر رہے ہیں اور بے گھر ہو جانے والے متاثرین کو رہائش کی فراہمی کے لئے خیمے لگا کر دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرین کو بجلی کی فراہمی کے لئے الیکٹرک پاور جنریٹرز اور ایندھن بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: