الکفیل یونیورسٹی میں موسم بہار کی مناسبت سے سجاوٹی پودوں اور پھولوں کی نمائش

نجف کی الکفیل یونیورسٹی نے موسم بہار کی مناسبت سے سجاوٹی پودوں اور پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔

نمائش کی نگرانی یونیورسٹی میں ایگریکلچر یونٹ کر رہی ہے۔

ایگریکلچر یونٹ کے سربراہ انجینئر علی عبدالجلیل نے کہا، "نمائش، جو یونیورسٹی کے تعلیمی کمپلیکس کے اندر لگائی گئی ہے، موسم بہار اور سپرنگ سمسٹر کی مناسبت سے منعقد کی گئی ہے، اور یہ دو دن تک جاری رہے گی۔ اس بہاری نمائش میں خوبصورت قدرتی پھول اور سجاوٹی پودے رکھے گئے ہیں۔ "


انہوں نے مزید کہا، "نمائش کا مقصد طلباء اور ساتھیوں کو پودوں کی اقسام، ان کے ناموں اور ان کی ماحولیاتی افادیت سے متعارف کرانا اور زراعت اور جنگلات کی اہمیت کے بارے میں شعور بیدار کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔"

عبدالجلیل کے مطابق نمائش میں متنوع اور اہم پودوں کے ایک گروپ کی نمائش شامل ہے، اور وزیٹرز کو سبسیڈائزڈ قیمتوں میں پودے فروخت کئے جا رہے ہیں، تاکہ انھیں پودے لگانے اور جنگلات کی بحالی کی ترغیب دی جا سکے، اس کے علاوہ مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے کچھ پودے مفت بھی تقسیم کیے جائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: