شام میں موجود روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا طبی وفد روزانہ زلزلے سے متاثر درجنوں افراد کو طبی خدمات اور علاج فراہم کر رہا ہے

شام میں موجود روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا طبی وفد روزانہ درجنوں ایسے افراد کو طبی خدمات اور علاج فراہم کر رہا ہے جو شامی گورنریٹ لاذقیہ میں زلزلے سے متاثر ہوئے تھے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے موبائل کلینک کے رکن سید احمد حسین نے کہا،"شام میں مقدس حرم کی امدادی مہم کے آغاز کے بعد سے ہمارے موبائل میڈیکل کلینک نے زلزلے سے متاثرہ درجنوں مریضوں کی دیکھ بھال کی ہے جنہیں علاج کی ضرورت تھی اور ہمارا یہ موبائل میڈیکل کلینک تمام ضروری ادویات اور طبی آلات سے لیس ہے۔"

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ، "حالیہ امدادی قافلے کے ساتھ پہنچنے والی ادوایات کا وزن تقریباً (2) ٹن تھا، اور اس میں مختلف دوائیں تھیں، جن میں گردوں اور گردوں کی کمزوری کے علاج کے لیے بھی اہم ادویات شامل ہیں، ان ادویات کو ضرورت کے مطابق لاذقیہ گورنریٹ کے ہسپتالوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔"
انہوں نے کہا، "ہماری طبی ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ متعدد علاقوں میں موجود ہیں، جو شام کے طبی حکام کے تعاون سے لوگوں کو علاج اور طبی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔"

واضح رہے کہ چند دن پہلے، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ایک نیا امدادی قافلہ شام کے گورنریٹ لاذقیہ پہنچا تھا، جس میں پانی اور ایندھن کے علاوہ 1,000 ٹن سے زیادہ خوراک، طبی سامان اور بچوں کا فارمولا دودھ تھا۔

امدادی قافلے میں (100) سے زائد گاڑیاں شامل تھیں، جن میں (73) بڑے ٹرک، (1000) ٹن مختلف کھانے پینے کی اشیاء جو زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کو فراہم کی جائیں گی، نیز یہ امدادی قافلے (2) ٹن مختلف ادویات اورطبی سامان، (5) ٹن بچوں کا فارمولا دودھ، (200) ٹن کپڑے، (200) ٹن فرنیچر کے علاوہ (10,000) لیٹر پانی، اور (75,000) ہزار لیٹر ایندھن پر مشتمل تھا۔

روضہ مبارک کا پہلا امدادی قافلہ 5 فروری کو شام کے لیے روانہ کیا گیا تھا، اور اس میں (1555) ٹن سے زیادہ ادویات، خوراک، گرم کپڑے، کمبل، خیمے اور متاثرہ خاندانوں کو درکار تمام سامان شامل تھا۔

روضہ مبارک کا دوسرا امدادی قافلہ 3 مارچ کو دو سی ون طیاروں کے ذریعے 26 ٹن سے زیادہ امدادی سامان لیکر زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے بھیجا گیا۔

جبکہ روضہ مبارک کا تیسرا امدادی قافلہ حال ہی میں شمالی شام کے زلزلہ سے شدید متاثرہ اللاذقية گورنریٹ کے علاقے "منطقة جبلة" پہنچ چکا ہے تاکہ وہاں زلزلے سے متاثرہ افراد کو امداد کی فراہمی شروع کی جا سکے۔
روضہ مبارک کی امدادی مہم میں 220 سے زائد افراد شامل ہیں، جو خدمت اور انسانی کوششوں میں حرم مطہر کی نمائندگی کرتے ہوئے متاثرین میں خوراک، ادویات، طبی سامان، لباس اور دیگر بنیادی اشیاء تقسیم کر رہے ہیں اور بے گھر ہو جانے والے متاثرین کو رہائش کی فراہمی کے لئے خیمے لگا کر دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرین کو بجلی کی فراہمی کے لئے الیکٹرک پاور جنریٹرز اور ایندھن بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: