اعلی دینی قیادت سید سیستانی سے نجف کے طبی ماہرین کی ملاقات

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظله) سے نجف اشرف کے طبی ماہرین کی ایک ٹیم نے ملاقات کی ہے۔

اعلی دینی قیادت کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ: گزشتہ سالوں میں ماہ رمضان کے دوران طبی وفود سے ملاقات کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اعلی دینی قیادت سید علی حسینی سیستانی (دام ظله) نے گزشتہ رات مختلف طبی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم سے ملاقات کی ہے۔

اعلی دینی قیادت نے حاضرین کا خیرمقدم کیا اور انھیں ماہ رمضان کی مبارک باد پیش کی اور مریضوں کے علاج اور دیکھ بھال کے سلسلہ میں ان کی کاوشوں کو سراہا اور انھیں اس سلسلہ میں مزید اہتمام کی تاکید کی، اور اس انسانی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے انھیں مزید توفیق کی دعا دی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: