شعبہ پائیدار ترقی نے الکفیل ہسپتال کی کارکردگی کا تجزیاتی و تحلیلی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ پائیدار ترقی نے الکفیل ہسپتال کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا تجزیاتی و تحلیلی جائزہ لینا شروع کیا ہے، جس کا مقصد ہسپتال کی موجودہ کارکردگی کو جاننا اور اگلے مرحلے کے لیے اس کی ضروریات کا تعین کرنا ہے۔

شعبہ پائیدار ترقی میں پلاننگ اینڈ انفارمیشن ڈویژن کے سربراہ سید محمد عبدالحسین جبار نے کہا، "ڈویژن نے تین ٹیمیں بنائی ہیں جو الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا تجزیہ کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں، اور اس تجزیہ میں تین محور شامل ہیں: (افسران، ملازمین، اور صارفین)۔"

انہوں نے مزید کہا، "یہ تجزیہ ہسپتال کی موجودہ صورتحال کو جاننے اور مستقبل کے اہداف کو حاصل کرنے اور صارفین کو بہترین طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے موجودہ ضروریات کا تعین کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "شعبہ پائیدار ترقی روضہ مبارک سے منسلک سٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ترقی دینے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام شعبوں کی کارکردگی کا تحلیلی تجزیہ کرتا رہتا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: