مومنین کی بہت بڑی تعداد نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں نمازِ عید الفطر ادائیگی کی

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے اندرونی صحن میں زائرین کی ایک بڑی تعداد نے نماز عید الفطر کی ادائیگی میں شرکت کی تاکہ یہ رمضان کے بابرکت مہینے کے روزوں کا اختتام اور اطاعات کا اکمال قرار پائے۔

کربلا اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے زائرین کی کثرت کے پیش نظر زائرین کی نقل و حرکت اور آمد رفت پر اثر انداز ہوئے بغیر نماز عید ایک سے زیادہ مرتبہ وقفے وقفے سے صحن مطہر میں باجماعت ادا کی گئی۔

مومنین نے اس موقع پر اللہ تعالیٰ سے عراق اور پوری دنیا میں امن وسلامتی کے قیام، شہداءِ عراق پر رحمت کے نزول اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

اس کے علاوہ ما بین الحرمین میں بھی نماز عید ادا کی گئی کہ جس میں ہزاروں نمازیوں نے شرکت کی کہ جس سے پورا ما بین الحرمین بھر گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے خدماتی امور کے شعبے زائرین کو اعمال کی ادائیگی اور شعائر اللہ کے قیام کے لیے بہترین خدمات فراہم کرنے میں کوشاں ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: